پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی جعلی ڈگری کا معاملہ، اصل حقیقت کیا ہے؟

11:07 AM, 10 Jul, 2020

نیا دور
سوشل میڈیا پر اس وقت یہ خبر وائرل ہے کہ پشاور یونیورسٹی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی ڈگری کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ صارفین نجی ٹی وی چینل کی ایک ویڈیو شئیر کر رہے ہیں جس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ مراد سعید کی ڈگری جعلی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ابتک نیوز کی ویڈیو کے مطابق پشاور یونیورسٹی نے مراد سعید کی ڈگری کو جعلی قرار دے دیا ہے اور عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی پشاور یونیورسٹی کی ڈگری جعلی ہے اور وہ چند پرچوں میں فیل ہیں۔



اس حوالے سے جب نیا دور نے صحافی عارف یوسفزئی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ یہ ایک سال پرانی خبر ہے اور صبح سے پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے قائدین رابطہ کر رہے ہیں کہ کیا یہ خبر درست ہے مگر یہ پرانی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ خبر پرانی ہے لیکن معاملہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے اور مراد سعید کی ڈگری ایک سال پہلے جس حالت میں تھی آج بھی اسی حالت میں ہے اور یونیورسٹی نے تاحال ان کو شفاف قرار نہیں دیا۔
مزیدخبریں