قومی کرکٹرز کی توجہ کرکٹ کی بجائے سوشل میڈیا پر مرکوز ہے:سلمان بٹ

09:07 AM, 10 Jul, 2021

نیا دور
انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بدترین کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو ماہرین نے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنای جارہا ہے۔

سابق کرکٹر سلمان بٹ نے نوجوان اور ناتجربہ کار انگلش ٹیم کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد گرین شرٹس کو کڑی تنقید کا نشانا بنایا ۔ سابق کپتان نے کپتان بابر اعظم کی شکست کے بعد ’گھبرانا نہیں ہے‘ کی اصطلاح پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو خوف نہیں بلکہ مایوسی محسوس ہورہی ہے ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر سلمان بٹ نے کہا کہ کپتان اور کیا کہہ سکتے ہیں، کیپٹن کی باڈی لینگویج بہت اچھی نہیں تھی، وہ نیچے کی طرف دیکھ رہا تھا اور اس کے جوابوں میں کچھ بھی پرسکون نہیں تھا ، 'گھبرانا نہیں' ایک اصطلاح ہے جو ان دنوں استعمال ہورہی ہے لیکن کوئی خوف زدہ نہیں ہورہا ، لوگ مایوس ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان کا مزید کہنا کہ کھلاڑیوں کی پوری توجہ سوشل میڈیا ، اجتماعات اور تقریبات پر مرکوز ہے، وہ سالگرہ کی ویڈیو لگا رہے ہیں اور کوئی نہ کوئی واقعہ پیش کر رہے ہیں اور ویڈیو بنا رہے ہیں۔

ان کی پوری توجہ کرکٹ پر ہونی چاہئے اور جیت حاصل کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کی جانی چاہیئیں ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیمیں دوسرے ون ڈے میچ کے لئے آج ایک بار پھر سہ پہر 3 بجے لارڈز، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
مزیدخبریں