ڈاکٹرز اور طبی عملے کو اضافی تنخواہ: پنجاب حکومت نے یو ٹرن لے لیا

06:01 AM, 10 Jun, 2020

نیا دور
حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے کےاپنےہی وعدے سے پھر گئی ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہےکہ اعزازی تنخواہ صرف کرونا وارڈز میں تعینات عملے کو ملے گی۔ سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی جانب سے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام وارڈز میں کام کرنے والا طبی عملہ فرنٹ لائن ورکرز نہیں۔ 

مراسلے میں سرکاری ہسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ کرونا وارڈز میں تعینات عملے کے نام فوری بھجوائیں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس وقت پنجاب میں سب سے زیادہ اموات کے ساتھ کیسز کی تعداد کے ساتھ پنجاب میں صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں