قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو اگر کنٹروورسی سٹار کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور ایسے بیانات داغتے ہیں کہ آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں ایک آن لائن لائیو سیشن کے دوران سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کئی انکشاف کئے ہیں۔ لیکن انہوں نے سب سے زیادہ بات ان کی جانب سے آسٹریلیا میں ریپ کی مبینہ کوشش قرار دی جانے والی دست درازی کے بارے میں بات کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے دورے پر کسی اور کھلاڑی نے لڑکی کی آبرو ریزی کی کوشش کی تھی لیکن میرا نام میڈیا پر آیا، شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں بے قصور نہیں کہا گیا۔
شعیب اختر نے ہیلو ایپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری 15 سالہ کرئیر میں کسی سے بھی لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک مرتبہ میں نے غصے میں آکر محمد آصف کو بلا مار دیا تھا، آج مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔