جیو نیو کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ لیکن ہم اپنے ملک کو کبھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دینگے۔ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام کو انشا اللہ بحال کروا لیں گے۔
https://twitter.com/SocialDigitally/status/1535313975499530247?s=20&t=jtOYwROeLC0_dLo6OBm_4A
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلئے ہم ایکسپورٹرز کیلئے بہت جلد ایک بڑی اچھی سکیم لے کر آنے جا رہے ہیں۔ امید ہے اگلے ہفتے تک چین سے پیسے آ جائیں گے۔ ایک پروسیجرل لیٹر کا انتظار تھا وہ آگیا ہے اس کے بعد امید ہے اگلے ہفتے تک آ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پچھلی حکومت کے اندر اتنی اہلیت نہیں تھی تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ اگر وہ جا کر مہنگی ایل این جی لاتے تھے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بھی مہنگی ہی لائینگے وہ تو چار برس میں دو ٹرمینل نہیں لگا سکے جبکہ ہم سستی ایل این جی بھی لائے اور ہم نے ٹرمینل بھی لگائے۔