پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں گیارہویں نمبرپر

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں گیارہویں نمبرپر
دنیا بھر میں اسلحے کی خرید و فروخت اور ترسیل کے حوالے سے تحقیق کرنے والے ادارے سپری کے مطابق پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں11ویں نمبرپر ہے۔

ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پچھلے 5 سال میں چین روس اٹلی اور فرانس سے جنگی سازو سامان اور اسلحہ خریدا ہے۔ پاکستان نے 2014 سے 2019 تک اپنی دفاعی درآمدات کا 79 فیصد چین سے خریدا۔

دوسری جانب بھارت دنیا بھر میں اسلحہ خریدنے والا دوسرا  سب سے بڑا ملک ہے۔ سویڈش ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے گزشتہ سال ہونے والی جھڑپوں میں ایک دوسرے کے خلاف درآمدی اسلحہ ہی استعمال کیا تھا