چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے، شبلی فراز

09:05 AM, 10 Mar, 2021

نیا دور
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی کامیابی کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنے ہاتھ قانون سے باندھ لیں اور دوسرے فریق کے جو دل میں آئے وہ کرے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ' میں شبلی فراز سے سوال کیا گیا کہ سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے صادق سنجرانی کس طرح کامیاب ہوسکیں گے؟جس کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں یہ بات واضح کردوں کہ ہم یہ نہیں کرسکتے کہ ہم شریف شریف کھیلیں اور تحریر کردہ قواعد کے مطابق چلیں'۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اپوزیشن ہمیشہ قواعد کی خلاف ورزی، پیسے کے استعمال سمیت ہر طریقہ اختیار کرتی ہے لیکن اس مرتبہ ہم تیار ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس انتخاب کو جتینے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا ہم وہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنے ہاتھ قانون سے باندھ لیں اور دوسرے فریق کے جو دل میں آئے اور وہ جو طریقہ استعمال کرنا چاہے کرے جس طرح اس نے قومی اسمبلی میں سینیٹ کے الیکشن میں کیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ہم 'نائس نائس' نہیں کھیلیں گے، ہم ہر وہ کوشش کریں گے کہ ہمارا امیدوار جیتنے ایسا نہیں ہوسکتا کہ فٹ بال کے میچ میں اپوزیشن ٹیم کو ہاتھ سے بال روکنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاؤں سے کھیل سکتے ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 'اگر کوئی پیار کرے گا پیار ملے گا وار کے گا وار ملے گا'۔

علاوہ ازیں ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر صادق سنجرانی کی کامیابی کے لیےہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔

https://twitter.com/shiblifaraz/status/1369514287853633540
مزیدخبریں