پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے آرمی چیف سے ملاقات میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور اور جنوبی افریقا کے معروف بلے باز ہاشم آملہ، سابق پاکستانی کرکٹر محمد اکرم بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے اور امن کے سفیر بننے پر پشاور زلمی فرنچائز سے وابستہ مہمانوں کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں شرکا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر غور کیا گیا۔
آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد بھی دی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔
علاوہ ازیں ملاقات میں شریک مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے دوروں کے حوالے سے تجربات سے آرمی چیف کو آگاہ کیا اور پاکستان کو ایک خوبصورت اور پُرامن ملک قرار دیا۔