وزیراعظم شہباز شریف سے بڑی غلطی ہوگئی، اب بھگتنا پڑے گا: نجم سیٹھی

03:53 PM, 10 May, 2022

نیا دور
سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مریم نواز شریف کے بیان پر جو بات کی ہے، اس سے بہتر ردعمل دیا جا سکتا تھا، بہرحال ان سے غلطی ہو چکی، اب اس کو بھگتیں۔

یہ بات انہوں نے 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام کی میزبان نے نجم سیٹھی سے پوچھا کہ مسلم لیگ ن کو مریم نواز شریف کے بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟

اس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا اچھا سوال ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کا جواب اچھا نہیں ملا۔ یہ سوال وزیراعظم شہباز شریف سے کیا گیا تھا۔ ان کی جانب سے اس کا بہتر جواب بھی دیا جا سکتا تھا۔ بہرحال جو جواب ان کی جانب سے دیا گیا ہے، اس کو اب بھگتنا پڑے گا۔


نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف نے جو بات کی وہ کوئی نئی نہیں تھی۔ کچھ عرصے سے یہ بات چل رہی ہے اور یہی سب سے بڑا اعتراض تھا کہ کچھ چینلجز ابھی تک انلوائلڈ ہیں، وہ نیوٹرل نہیں ہوئے حالانکہ جی ایچ کیو نیوٹرل ہے، وہ اشارہ اسی جانب کر رہے تھے اور یہی حقیقت بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بات کو اس سے آگے بڑھانا مناسب نہیں ہے۔ مگر اس کا جواب یہ بھی ہو سکتا تھا کہ مریم نواز شریف نے جو بات کی ہے، یہ ماضی میں ایک حقیقت تھی اور اب بھی ہمیں اس پر شک ہے کہ ایسی کوئی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اگر کوئی جنرلز ایسا کر رہے ہیں تو ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ شہباز شریف اب اس کو بھگتیں، غلطیاں تو ہوتی ہیں اور غلطیاں ہو رہی ہیں۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1523527316621897728?s=20&t=V2UTgnjrqeKlovdMjzawuA

خیال رہے کہ اس پر ردعمل دیتے ہوئے گذشتہ روز فواد چودھری نے بھی کہا تھا کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریروں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے لیکن نون لیگ کے جلسوں میں اعلیٰ فوجی قیادت اور رینک اور فائل میں باقاعدہ پلاننگ کے تحت تقسیم کی کوششش ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے انتہا پسند عناصر اور بلوچستان میں غداروں کو نئی اہمیت بڑا پلان ہے، اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔
مزیدخبریں