جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بن چکی ہے، اب صوبائی کابینہ کی تشکیل ہونا ہے۔ اپنے قائد کے پاس جانا ہم سب کیلئے اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی صحت کے معاملات ٹھیک کرکے پر وطن واپس آئیں گے۔ نواز شریف خوش قسمت ہیں جو سوچا وہ ہوگیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کرتے رہیں جلسے، کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ضد کرکے بیٹھا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائیں۔ پچھلی حکومت کی غلطی کے باعث عام آدمی مشکل میں ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دن کوئی بات، دوسرے دن اس کی تردید کرکے نئی بات کرتے ہیں۔ وہ ایک مغرور انسان ہے، اس کی تو اپنے دیرینہ دوست جہانگیر ترین تک سے نہیں بنی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کبھی بھی سپہ سالار نہیں رہے۔ عمران خان کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ غلط بات کہہ دی، اس لئے اب شہباز شریف کا نام لے رہے ہیں۔