میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی، ڈپٹی سپیکر

08:02 AM, 10 Nov, 2019

نیا دور
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا وہی حال ہوگا جس طرح سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد کا ہوا تھا۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ گذشتہ 15 ماہ سے قومی اسمبلی آئین اور قانون کے مطابق چل رہی ہے، سینیٹ کے چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، ان کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے اور میرے خلاف لائی گئی قرارداد کا حشر بھی ویسا ہی ہوگا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد کے بارے میں بی این پی کے ووٹ پر کہا کہ اختر مینگل نے بی این پی کی قیادت کی اور ہمیشہ تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا اورآئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی۔
مزیدخبریں