کیا ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا ہیں؟

02:46 PM, 10 Nov, 2019

نیا دور
فخر درانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک وزیر نے مسلم لیگ ن کی دی گئی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا۔ خبر پڑھ کر ایسا ہی لگتا ہے کہ یہ صاحب کوئی اور نہیں فیصل واؤڈا ہی ہیں۔ چند ماہ پہلے واؤڈا صاحب پر کرپشن الزامات پر بنائی گئی نیا دور کی ویڈیو ایک بار پھر پیشِ خدمت ہے.

یاد رہے کہ کچھ عرصہ  قبل عادل شاہ زیب نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوے معاون خصوصی براے احتساب شہزار اکبر سے پوچھا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں موجود جائیداد کی تحقیقات کیوں نہیں ہو رہیں؟تفصیلی خبریں چھپ چکی ہیں لیکن کاروائی نہیں ہو رہی، سیلیکٹو احتساب؟ کیوں ہو رہا ہے؟

اس پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ فیصل واوڈا کے نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔کسی کے پاس مزید ثبوت ہیں تو نیب کو دے سکتے ہیں یا الگ درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

https://twitter.com/adilshahzeb/status/1130546281242406912?s=20
مزیدخبریں