سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک میں مزید 972 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 20 مریض وفات پاگئے تاہم 550 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس دوبارہ زور پکڑ رہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
حکومت کی جانب سے وبا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤنز لگائے جارہے ہیں اور ٹیسٹ، تشخیص اور قرنطینہ کو اپناتے ہوئے شہریوں کو ماسک پہننے پر زور دیا جارہا ہے۔ حال ہی میں لاہور کے 17 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔