پسند کی شادی کرنے والی دلہن کی دس روز بعد موت، قتل کا الزام شوہر پر عائد

12:19 PM, 10 Nov, 2020

نیا دور
  دلہن شادی کے 10 روز بعد ہی  اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 دن قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  زہر دے کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مزیدخبریں