ساشا صدیقی نے دعویٰ کیا کہ چچا کم عمری میں ان کا جنسی استحصال کرتے رہے اور ایسا معاملہ کافی عرصے تک چلتا رہا۔
ساشا صدیقی کے مطابق جب انہوں نے اپنے چھوٹے چچا کی حرکتوں کی بات بڑے چچا یعنی نوازالدین صدیقی سے کی تو انہوں نے چھوٹے بھائی کو سمجھانے کے بجائے بھتیجی کو سمجھانا شروع کیا کہ وہ غلط سمجھ رہی ہیں۔
ساتھ ہی ان کی بھیتیجی نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازالدین صدیقی نے انہیں کہا کہ اگرچہ وہ ان کی بھتیجی ہیں، تاہم ان کی والدہ ہندو ہیں، اس لیے وہ ان کی باتوں پر یقین نہیں کریں گے۔
نوازالدین صدیقی نے بھتیجی کے الزامات پر کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا۔