رضوان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا قرآن کا انگریزی ترجمہ پڑھ رہا ہوں: میتھیو ہیڈن

10:04 AM, 10 Nov, 2021

نیا دور
قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن آج کل قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں جس کا انگریزی ترجمہ انہیں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے میں قرآن کے ساتھ داخل ہوا۔

میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ وہ رضی (رضوان) تھا اور مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلامﷺ کی اور دونوں ( مذہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن انہوں نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا۔

انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رضوان میری پسندیدہ شخصیت ہے اور ایک چیمپئن آدمی ہے۔

یاد رہے کہ میتھیو ہیڈن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے کچھ ہفتے قبل پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے تھے۔ انہوں نے انٹرویو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بابراعظم ایک اچھا کھلاڑی ہے۔

گذشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور پوچھا آپ کو کیا لگتا ہے میں کیسا جا رہا ہوں کوچ؟، میتھیو ہیڈن کہتے ہیں کہ بابراعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔ واضح رہے پاکستان جمعرات کو ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔
مزیدخبریں