والدین کا قانونی حق ہے کہ وہ جس کو بھی چاہیں اپنے بچوں کے قاتل نامزد کریں، ان کے بچے مرے ہیں انکا حق ہے اس کے بعد باقاعدہ تفتیش ہوگی ، والدین موقف دیں گے، کچھ لوگ رہا ہوں گے اور کچھ کو سزا بھی ہو گی، مزمل سہروردی
سانحہ اے پی ایس کے ایک سال بعد میں نے پشاور میں بیشتر شہدا کے والدین کیساتھ جاکر اپنا پروگرام کیا تھا۔ آج بھی انکی یہی شکایت ہے کہ اس دن اس سانحہ میں پولیس کہاں تھی پولیس کو اندر کیوں نہیں داخل ہونے دیا گیا کون احکامات دے رہا تھا، نادیہ نقی
وزیراعظم کو شاید صحیح طرح سے بریفنگ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مقدس گائے نہیں آپ حکم کریں گے ہم کاروائی کریں گے حالانکہ 20 اکتوبر کو آرڈر جاری ہو چکا ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ اے پی ایس سانحے کو لے کر سنجیدہ نہیں لیا جارہا، عبدالقیوم صدیقی
3 سال سے پارلیمنٹ مینج ہوتی رہی اور جتنی لیاقت سے پارلیمنٹ مینج کی جاتی رہی اور اس میں جتنا لیاقت کا اثرورسوخ رہا اور جتنا لیاقت کا استعمال رہا وہ لیاقت یک دم ساری غائب ہوگی بے لیاقتی ہوگئی، تو ہمیں نظر آگیا کہ اب لوگ بھی بھی نہیں آئے زبان بھی کھل گئی، مزمل سہروردی
آج پیشی کے وقت خوفزدگی کا عالم تھا شیخ رشید پہلے پہنچے اور آتے ہی بولے کہ " عمران خان وزیراعظم پانچ سال پورے کرے گا"، آج حکومتی اراکین کی ہوائیاں تو اڑی ہوئی تھیں، عبدالقیوم صدیقی