میلبرن سٹیڈیم کا ایک سٹینڈ 'پاکستان بے' کے نام سے منسوب

میلبرن سٹارز نے پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کردیا جبکہ ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کردی گئی ہے۔

01:47 PM, 10 Nov, 2023

ذیشان نواز

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ ( بی بی ایل)  میں میلبرن کرکٹ سٹیڈیم ( ایم سی جی)کا ایک سٹینڈ ' پاکستان بے' سے منسوب کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بگ بیش لیگ کی فرنچائز نے سٹیڈیم کے ایک سٹینڈ کو ' پاکستان بے' کا نام دیا جائے گا جبکہ رکنیت کو ’ ہاؤس آف رؤف‘ سے منسوب کیا جارہا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے میلبرن سٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میلبرن میں ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب میلبرن سٹارز نے پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کردیا جبکہ ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان بے اور ہاؤس آف رؤف کی رکنیت کے آغاز کے ساتھ، میلبرن سٹارز اور ایم سی جی شائقین پر ایک دیرپا تاثر قائم کرنے کی امید رکھتے ہیں تاکہ کرکٹ کا جنون آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے آنے والے بی بی ایل سیزن کی طرف منتقل ہوجائے۔

حارث رؤف اور سپنر اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ حارث رؤف اور اسامہ میر کی شمولیت کے ساتھ، میلبرن سٹارز عالمی اپیل اور کرکٹ کے تنوع کا حقیقی عکاس بن گئے ہیں۔

یہ کرکٹ شائقین کے لیے ایک دلچسپ سیزن ہونے والا ہے اور میلبرن سٹارز مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں