جیالے رہنما تاج حیدر کے گھر 3 ماہ میں چوری کی تیسری واردات

06:16 AM, 10 Oct, 2019

نیا دور
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر میں ایک بار پھر چوری کی واردات ہو گئی، پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

گزشتہ روز تاج حیدر کے گھر لگاتار تین ماہ کے دوران چوری کی تیسری واردات ہوئی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر پارٹی کے اجلاس سے واپس آئے تو گھر کا تالا کٹا ہوا تھا اور گھر کے اندر سامان بکھرا پڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان تاج حیدر کے گھر سے کوئی قیمتی چیز لے کر نہیں گئے، واقعے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، تاج حیدر کی اہلیہ بھی اپنی والدہ کے گھر گئی ہوئی تھیں۔

تاج حیدر کا کہنا ہے کہ لگاتار تین ماہ میں چوری کی تیسری واردات ہوئی ہے، گزشتہ دو وارداتیں بھی 9 تاریخ کو ہوئی تھیں، اس بار بھی 9 تاریخ کو ہی واردات ہوئی ہے۔

چوری کا مقدمہ تاج حیدر کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
مزیدخبریں