https://twitter.com/RabNBaloch/status/1314858964161622017
بدین: راما پیر مندر میں شرپسند عناصر کی توڑ پھوڑ، پوجا کیلئے آنے والوں کو دھمکیاں
11:26 AM, 10 Oct, 2020
سندھ کے علاقے بدین میں شر پسند عناصر کی جانب سے ہندووں کی عبادت گاہ پر حملے کی اطلاعات سامنے موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر چند شر پسند عناصر مندر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ مظاہرین نے مندر میں موجود مورتیوں کو بھی زمین پر گرایا اور دیگر سامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ شر پسند عناصر نے مندر میں موجود افراد کو دھمکیاں دیں اور باہر سے پوجا کیلئے آنے والوں کو روک کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے جس سے بدین میں موجود ہندو کمیونٹی میں شدید خوف و حراس پایا جارہا ہے۔ ہندو کمیونٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انکی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی کے خلاف کیس درج ہوا اور نا ہی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1314858964161622017
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1314858964161622017