آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

11:54 AM, 10 Oct, 2020

نیا دور

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں حالات کا ادراک ہے اور ہم درست سِمت جا رہے ہیں، عوام، دستور، دستوری روایات، سب سے بڑھ کر وطن سے عہد وفا ہماری اصل مضبوطی اور طاقت ہے، آئین پاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنما ہیں، آج پاکستان دفاعی حوالے سے ایک مضبوط پاکستان ہے، ہم آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔


سربراہ پاک فوج نے کہا میری دُعا ہے کہ پاکستان ایک خوشحال، مستحکم اور متعین مقام پر پہنچے، ایک ایسا پاکستان جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ اقلیتیں بھی اپنے حقیقی تصور ریاست کو دیکھ سکیں، ہم منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ذات پات، مذہب اور لسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں، اتحاد ہماری قوت اور انشااللہ ہم سب متحد ہیں، پاکستانی قوم نے ہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا ہے، ان شاء اللہ اب بھی چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کریں گے۔

 
مزیدخبریں