'قائداعظم یونیورسٹی میں مفت پڑھانے والے ہودبھائی اپنا دفتر فوری چھوڑ دیں ورنہ طاقت کا استعمال ہوگا'

01:10 PM, 10 Oct, 2020

نیا دور
قائداعظم یونیورسٹی کے موجودہ فزکس ڈیپارٹمنٹ چئیرمین  نے معروف ماہر فزکس پرویز ہود بھائی کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ قائداعظم یونیورسٹی میں اپنے زیر استعمال دفتر کو نہیں چھوڑیں گے تو انکے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

ملنے والی اطلاعات کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کےچئیرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ پرویز ہودبھائی کے شاگرد ہیں۔

https://twitter.com/iamthedrifter/status/1314840329221267456

ڈیپارٹمنٹ چئیرمین نے کہا ہے کہ پرویز ہود بھائی جو کہ ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور مفت میں پڑھا رہے ہیں وہ اپنا دفتر فوری طور پر خالی کر دیں بصورت دیگر انکے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے۔

معروف محقق اور معلمہ عائشہ صدیقہ نے اس پیش رفت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  اور کہا ہے کہ یہ کتنا چھوٹا پن ہے اور دل توڑنے والا امر ہے کہ ہود بھائی کے سٹوڈنٹ اور موجودہ چئیرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ قائداعظم یونیورسٹی نے اپنے ہی استاد کوبے عزت کیا انکی تعلیمی خدمات کا ادراک کئے بغیر۔
مزیدخبریں