لانگ مارچ سے پہلے آرمی چیف | پی ایم ایل این کے امیدوار | پی ٹی آئی آڈیو لیکس پر عدالت میں ضمنی انتخابات ملتوی

06:55 PM, 10 Oct, 2022

نیا دور
پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی اس طرح کی پولیٹیکل مینجمنٹ نہیں کی گئی جیسی عمران خان کے لیے کی گئی ہے۔ ادارے ان کے حق میں کیے گئے، میڈیا ان کے حق میں کیا گیا۔ دوسری پارٹیاں جب اسٹیبلشمنٹ کے عتاب کی شکار ہوئیں تو انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کو سیاست سے الگ کر دینا چاہئیے مگر عمران خان حکومت سے باہر جا کر بھی کہہ رہے ہیں کہ فوج میرا ساتھ دے، ضیغم خان

عمران خان اپنے مخالفین اور صحافیوں پر کھل کر کارروائیاں کرواتے رہے ہیں۔ عمران خان کا ریکارڈ اس معاملے میں بہت گندا ہے۔ وہ ہمیشہ سے ایجنسیوں کو اپنے حق میں استعمال کرتے رہے ہیں مگر اب جبکہ یہ سب ان کے اپنے خلاف جا رہا ہے تو شور مچا رہے ہیں، اعزاز سید

عمران خان کے دور میں کئی چینل بند کروائے گئے، بعض چینل دو دو بار بھی بند ہوئے۔ کئی صحافیوں پر حملے ہوئے، کئی صحافی اغوا ہوئے۔ صحافتی آزادی کی فہرست میں پاکستان سترہ یا اٹھارہ نمبر نیچے گیا اور عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے دور میں صحافت آزاد تھی، مرتضی سولنگی

اگلے تیس چالیس دن بہت اہم ہیں۔ سارے معاملے حتمی مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ آرمی چیف کی تعیناتی، عمران خان کا اس تعیناتی پر اثرانداز ہونے کے لیے لانگ مارچ کا اعلان، عمران خان کی الیکشن کمیشن میں نااہلی سے متعلق معاملات سبھی حتمی مرحلے میں جا رہے ہیں، اعزاز سید
مزیدخبریں