سی سی پی او لاہور کے ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق بیان پر خوامخواہ تنازع کھڑا کیا گیا: مشیر وزیر اعظم برائے احتساب شہزاد اکبر

02:46 PM, 10 Sep, 2020

نیا دور
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب  شہزاد اکبر نے  سی سی پی او لاہور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کی بات کو غلط رنگ دے دیا گیا۔  انہوں نے کہا ہے کہ سی سی پی او نے سمجھانے کے لئے ایک بات کی تھی جسے خوامخواہ ایک تنازع بنا دیا گیا ۔ یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تعیناتی کے پیچے وزیر اعظم کے ایک مشیر کا کردار ہے۔ 

سی سی پی او لاہور نے موٹروے گینگ ریپ واقعے میں اصل قصور وار خاتون کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ انکی غلطی کی وجہ سے ہی یہ حادثہ رونما ہوا انہیں احتیاط کرتے ہوئے اس وقت موتر وے پر نہیں جانا چاہے تھا۔
مزیدخبریں