پی ٹی آئی وزرا کی الیکشن کمیشن پر گولہ باری، نوازشریف کا بڑا فیصلہ، اسی سال واپسی، ججز تقرر، سپریم کورٹ میں اختلافات

07:50 PM, 10 Sep, 2021

نیا دور

حکومت نے الیکشن کمیشن کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے، صحافیوں اور وکلا حضرات کیساتھ ٹھیک ٹھاک جھڑپیں ہورہی ہیں، سپریم کورٹ کے اندر بھی ججز آمنے سامنے ہیں، نجم سیٹھی



 



اسٹیبلشمنٹ بہت جلدی اس حکومت کا ساتھ چھوڑ دے گی میرا یہ موقف ہے اب گھر بیٹھنے والے لوگ باہر نکل رہےہیں۔ جو کچھ بھی ہوگا اسٹیبلشمنٹ پر اٹیک آئے گا، لوگ باہر نکل آئے تو اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو نہیں بچا پائے گی، نجم سیٹھی



 



جب میاں صاحب واپس آئیں گے تو شہباز شریف جلسہ ریگل چوک پر گھمائیں گے نہیں اس بار سارے پہنچیں گے۔ اس بار اسی طرح کا استقبال ہوگا جیسے محترمہ کا ہوا تھا، انتظار کریں میاں صاحب آئیں گے اور طوفان شروع ہوگا، نجم سیٹھی



 



حکومت جس طرح کی حرکتیں کررہی ہے وہ پچھلے سال نہیں کررہی تھی ٹمپریچر بڑھ رہا ہے انکو پسوڑی پڑی ہوئی ہے۔ معاشی حالات بہتر نہیں ہوئے اور خراب ہونے والے ہیں، اپوزیشن جلسے جلوس کرنے والی ہے گیم اپ ہوگئی ہے ماحول بدل چکا ہے، نجم سیٹھی



 



بلاول کو کہا جارہا ہے کہ شہباز سے بات کرکہ پنجاب لے لو، ہمیں پیپلزپارٹی کی مجبوریوں کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کیوں ایسی بات کررہے ہیں جب وقت آئے گا " گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو" تو پیپلزپارٹی آگے آگے ہوگی، نجم سیٹھی

مزیدخبریں