Type to search

بڑی خبر خبریں سیاست فيچرڈ

شہباز شریف ایک اور الزام سے بری

لیپ ٹاپ سکینڈل میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی: پنجاب حکومت کا اعتراف

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف پر  لیپ ٹاپ کرپشن کیس میں ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیے دیا۔ پنجاب اسمبلی میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014ء سے 2017ء کے دوران پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر چار لاکھ 14 ہزار اور 848 لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپس کی خریداری پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014ء کے مطابق عمل میں لائی گئی اور اس مقصد کے لیے سب سے کم بولی دینے والی فرم کا انتخاب کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ حیران کن انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم میں کسی سیاست دان یا بیوروکریٹ نے کرپشن نہیں کی۔

شہباز شریف اور ان کی ٹیم پر ہزاروں لیپ ٹاپ غائب کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا لیکن مذکورہ رپورٹ کے مطابق وہ بھی ثابت نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ نیب نے اس حوالے سے گزشتہ برس مارچ سے ایک انکوائری بھی شروع کر رکھی ہے لیکن اب تک کوئی فرد بھی بدعنوانی میں ملوث نہیں پایا گیا۔

 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *