Type to search

خبریں سیاست

موجودہ حکومت سے نہ اتحادی خوش ہیں اور نہ اپوزیشن

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے خبردار کر دیا

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے خبردار ہے کہ موجودہ حکومت کو محض پانچ، سات ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے اور اس کے اتحادی بھی اس سے نالاں ہیں۔ اپوزیشن جب چاہے یکجا ہو کر موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اس وقت ملک کے مفاد میں نہیں ہے جس کے باعث ہم موجودہ حکومت کو برداشت کر  رہے ہیں اور ہر مشکل مرحلے پر خواہ یہ معاشی بحران ہو، دہشت گردی کا معاملہ ہو یا پاک بھارت کشیدگی، اپوزیشن نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے تئیں موجودہ حکومت کو سپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا، ہم انتخابات کی شفافیت پر سنجیدہ نوعیت کے تحفظات رکھتے تھے لیکن موجودہ حکومت کو کبھی عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش نہیں کی۔

 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *