Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پرچوں میں فیل

کہتے ہیں، برا وقت کبھی بتا کر نہیں آتا۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے 2018ء میں ہونے والے انتخابات  میں ناکامی کے بعد یہ سوچا کہ وہ کیوں نہ قانون کی تعلیم ہی حاصل کرلیں، چنانچہ انہوں نے ایل ایل بی کا داخلہ جمع کروا دیا لیکن شومئی قسمت وہ کسی ایک پرچے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔

جمشید دستی کا رول نمبر 1744 تھا، تاہم ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایل ایل بی سال اول کے نتائج کے مطابق جمشید دستی تمام مضامین میں فیل ہو گئے ہیں۔

امید ہے کہ وہ اپنی کوشش جاری رکھیں گے اور بددل نہیں ہوں گے جیسا کہ کہتے ہیں:”گرتے ہیں شہہ سوار ہی میدان جنگ میں۔۔۔”

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *