افغان خواتین کو اپنے لیے آواز اٹھانے کے قابل ہونا چاہئے، انجلینا جولی

11:17 AM, 11 Apr, 2019

نیا دور
نیویارک: معروف بالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ افغان خواتین امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، اور ضروری ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کے قابل ہوں۔

اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی نے ٹائمز میگزین میں شائع ہونے والے کالم میں افغانی خواتین کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں افغان حکومت کے وفد میں خواتین کی شمولیت بھی ضروری ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا کی آمد کے بعد خواتین کی زندگی میں بہتری آئی جو طالبان دور میں جبر کا شکار تھی، طالبان نے خواتین پر بے شمار پابندیاں لگا رکھیں تھیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ افغان معاشرے میں خواتین کو اب بھی الگ تھلگ رکھا جاتا ہے، جہاں پر ان کے حقوق اور آزادی سلب ہو جانے کا ڈر لگا رہتا ہے۔ خواتین کی زندگیوں میں استحکام کیلئے افغان امن معائدہ ناگزیر ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغان خواتین کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر افغان امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے امن مذاکرات میں افغان خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے۔
مزیدخبریں