یہ گزشتہ دس برسوں کی کم ترین سالانہ تعداد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمارکی عدم دستیابی کے باوجود چین اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اندازوں کے مطابق چین میں گزشتہ برس ہزاروں افراد کو موت کی سزا دی گئی۔ اس کے بعد ایران، سعودی عرب، ویتنام اور عراق آتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین سزائے موت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کرتا اور اس حوالے سے تفصیلات خفیہ رکھی جاتی ہے۔
پاکستان میں 2017 میں ساٹھ افراد کو موت کی سزا سنائی گئی جو گھٹ کر 2018 میں صرف چودہ رہ گئی۔ پاکستان میں موت کی سزا پانے والوں کی تعداد میں ستتر فیصد تک نمایاں کمی آئی ہے۔