سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی سبکدوشی کے روز بعد ہی ’غیر ملکی سازش‘ کے خلاف ’آزادی کی جدوجہد‘ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بن گیا لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آزادی کی جدوجہد آج پھر سے شروع ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’یہ ہمیشہ ملک کے لوگ ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں‘۔
عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر ہونے والے اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ آج رات لاہور سیالکوٹ، ساہیوال، کراچی اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، پورا ملک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
کراچی میں راشد مہناس روڈ پر واقع ملینیم مال کے سامنے پی ٹی آئی کے مظاہرین بڑی تعداد جمع ہوئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی، جس کے باعث ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔
https://twitter.com/etribune/status/1513202264848179211
لاہور میں مظاہرے
https://twitter.com/PTIofficial/status/1513187896353767425
عمر کوٹ سندھ میں مظاہرے
https://twitter.com/PTIofficial/status/1513186262881996806
لیبرٹی چوک لاہور میں مظاہرے
https://twitter.com/PTIofficial/status/1513184671877804036
فیصل آباد میں مظاہرے
https://twitter.com/HunainKhalidd/status/1513207345819660288
میانوالی میں مظاہرے
https://twitter.com/PTIofficial/status/1513206698252529665
پشاور میں مظاہرے
https://twitter.com/PTIofficial/status/1513206282387292161
اسلام آباد میں مظاہرے
https://twitter.com/PTIofficial/status/1513203642324684812