جوہر ٹاون قیمتی اراضی سکینڈل، ایل ڈی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج

06:21 AM, 11 Apr, 2023

حسن نقوی
لاہور جوہر ٹاون میں 23 کنال 14 مرلے قیمتی اراضی سکینڈل سامنے آیا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ میں پانچ افسران کے خلاف سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر سبطین قریشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل انجم شامل ہیں جبکہ دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سرفراز کھوکھر اور مجاہد بٹ بھی ملزمان نامزد ہیں۔ دو پٹواری محمد اسلم اور ندیم بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اس مقدمے میں سیاسی شخصیات کی فرنٹ میں دو شہری شاہد کھوکھر اور ظہیر بھی نامزد ہیں جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کی ٹرانسفر انکوائری میں جعلی ثابت ہوچکی ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر ایف آئی آر درج ہوچکی ہے اور قانون کے مطابق ان ملزمان سے نمٹا جائے گا اور آئین و قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔



 
مزیدخبریں