ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ میں ڈرنے والی نہیں ہوں، حکومت جتنے مرضی اس طرح کے ہتھکنڈے آزمالے، میں اور میرے والد اپنے موقف پر قائم ہیں، میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا جب کہ ایک سال پہلے بھی 8 اگست کو نیب نے کورٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا، جعلی کیس بنا کر پہلے بھی کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی اب کچھ حاصل ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا میں بہت ہی کم خبر دی جا رہی ہے۔ موقع پر موجود رپورٹرز نے نیا دور کو بتایا کہ چینلز نے انہیں ہر وقت ڈیسکس کو مطلع کرنے کا حکم دیا ہے تاہم سکرین پر کچھ بھی نہیں چل رہا۔ خاص کر مریم کے کارکنان کی جانب سے استقبال کے بارے میں تو کچھ خاص نہیں چلایا جارہا۔
اس حوالے سے جیو کے سینئر رپورٹر ارشد وحید چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سیاسی سکوت کے عالم میں مریم نواز کی نیب میں پیشی کی صورت میں ملک میں ایک اہم سیاسی ایکٹیوٹی ہو لیکن کوئی بھی میڈیا چینل کوریج کرنے کے باوجود اسے آن ائیر نہ کر سکے تو لوگ میڈیا کی آزادی پہ سوالات تو اٹھائیں گے.
https://twitter.com/arshad_Geo/status/1293076736826126338
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت میں سے خال خال ہی کوئی رہنما اپنی قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پہنچا۔
https://twitter.com/arshad_Geo/status/1293080986767560704