اس حوالے سے مریم نواز نے ٹویٹ کیا اور وہ ویڈیو فوٹیج بھی ریلیز کی جس میں پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اہلکار ان پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شبہاز شریف نے کارکنان پر پولیس شیلنگ، مریم نواز کی گاڑی پرپتھراو اور حملے کی شدید مذمت شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے کارکنان پر شیلنگ، پتھراو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے۔
عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔