عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے فون پر بات کروائی

03:02 PM, 11 Aug, 2022

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان اہم رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ خبر ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دونوں شخصیات کی موبائل فون پر بات کروائی۔

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اور امریکی سفیر کا ٹیلی فونک رابطہ گذشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کیساتھ ملاقات کے دوران ہوا تھا۔ ملاقات کے دوران محمود خان نے ڈیوڈ بلوم کی چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ فون کر بات کروائی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کا امریکی سفیر سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کے خیالات کو امریکی حکومت کا مؤقف نہیں بننا چاہیے تھا۔ پاکستان کے عوام نے اسی لیے امریکا کے خلاف شدید ردعمل دیا۔

عمران خان کی بات سن کر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ابھی 2 مہینے کا عرصہ ہوا ہے۔ میں آپ کی بات سے اپنی حکومت کو آگاہ کر دوں گا۔

خیال رہے کہ 4 اگست کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمود خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مزیدخبریں