یہ درخواست رضوان مصطفیٰ نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں اپنا ٹویٹر اکائونٹ دیکھ رہا تھا جس میں مریم نواز ہماری افواج پاکستان کیخلاف بے ہودہ الزامات لگا رہی ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب سائل نے اپنی افواج پاکستان پر یہ بے ہودہ الزامات دیکھے تو مجھے انتہائی دکھ اور کوفت ہوئی۔ کیونکہ پاک فوج ملک کی حفاظت کر رہی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں عوام اور حکومت کیساتھ ہے۔
https://twitter.com/ZahidGishkori/status/1557778560357736449?s=20&t=zmSA8rLTPlcXvXIT5sG3mw
شہری کی جانب سے دائر درخواست کے متن میں لکھا ہے کہ مگر جب سائل نے الزام علیہا کا ٹویٹر اکائونٹ مزید دیکھا تو ایک ٹویٹ نے سائل کو مزید دکھی اور ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا جو کہ سراسر غداری اور عوام کو اپنی افواج پاکستان کو باقاعدہ سازش کے تحت بدنام کرنے کی بے ہودہ سازش ہے۔
شہری نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ یہ ٹویٹس سراسر ادارے کو دھمکیاں اور سنگین الزامات ہیں۔ جو کہ ہمارے آئین پاکستان اور قانون کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔ لہذا مریم نواز کیخلاف افواج پاکستان کیخلاف عوام کو ابھارنے، سنگین الزامات لگانے اور دھمکیاں لگانے اور اپنے لوگوں کو مارنے جیسے الزامات لگا کر سخت زیادتی کی ہے لہذا ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔