ن لیگ کا اس وقت سب سے بڑا بحران یہ ہے کہ شہباز شریف ابھی تک اپنے آپ کو لیڈر کے طور نہیں منواسکے۔ وہ ایک اچھے مینیجر تھے مگر اب ان کے انتظامی امور پر بھی شکوک و شہبات آگئے ہیں۔ انکے صاحبزادے بلکل کوئی کرزما نہیں دکھاپائے، ضیغم خان
عمران خان کا عوامی بیانیہ اور امریکہ کے حوالے سے پالیسی مختلف ہے۔ میرا نہیں خیال کہ امریکہ کو کسی ایسے لیڈر سے خطرہ ہونا چاہیے جس بیانیہ اینٹی امریکہ اور پالسیاں پرو امریکہ ہوں۔ عمران خان پچھلے دو ماہ سے امریکہ کیساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی صوبائی حکومتیں بھی اس میں شامل ہیں، مزمل سہروردی
امریکی سفیر کو کے پی میں شاہی پروٹوکول دیا گیا چیزوں سے محسوس ہورہا کہ اب عمران خان ڈیمیج کنٹرول کی کوشش کررہے ہیں۔ 9/11 کے بعد اینٹی امریکن بیانیہ لیکر دنیا کیساتھ چلنا بہت مشکل ہوگیا ہے، ضیغم خان
پچھلے ساڑے تین سالوں میں ہم نے عمران خان کی حقیقی آزادی اور آزاد خارجہ پالیسی آزما کر دیکھ لی ہے وہ کتنے آزاد تھے اور پاکستان کو کتنا آزاد رکھنے کی کوشش کی ہمیں نظر آگیا تھا۔ لاہور جلسے میں اب انہوں نے نیا کیا بتانا ہے، عنبرشمسی