'سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ غیر آئینی جبکہ فیصلہ کمزور استدلال پر مبنی ہے'

بشریٰ بی بی کی منظرعام پر آنے والی ڈائری اصلی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی اور اس دوران یہ ڈائری ان کے ہاتھ لگی۔ بشریٰ بی بی نے پولیس اہلکاروں سے اپنی ڈائری باقاعدہ چھیننے کی کوشش کی اور نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں کو بلند آواز میں بے شمار بددعائیں دیں۔

10:03 PM, 11 Aug, 2023

نیا دور
Read more!

پارلیمان کو سپریم کورٹ کے رولز بنانے اور انہیں ریگولیٹ کرنے کا اختیار بالکل حاصل ہے۔ ڈیڑھ صفحے کے اس قانون میں کوئی بھی چیز خلاف آئین نہیں تھی مگر سپریم کورٹ نے 80 صفحے یہ ثابت کرنے میں لگا دیے کہ یہ ایکٹ خلاف آئین ہے۔ ناصرف اس بنچ کی تشکیل غیر آئینی و غیر قانونی ہے بلکہ اس فیصلے کا استدلال بھی نہایت کمزور ہے۔ یہ کہنا ہے عرفان قادر کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کا یہ سارا کھیل اسی دن ختم ہو جائے گا جس دن نئے چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ اس کے بعد پاناما سمیت کئی پرانے کیس نئے سرے سے کھلیں گے۔ موجودہ تین ہم خیال ججز کو اسی بات کا ڈر ہے۔

سجاد انور کے مطابق طے ہو چکا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لئے حفیظ شیخ یا حفیظ شیخ جیسا کوئی کردار ہی منتخب کیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی کی منظرعام پر آنے والی ڈائری اصلی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے دوران بشریٰ بی بی نے پولیس اہلکاروں سے اپنی ڈائری باقاعدہ چھیننے کی کوشش کی اور اس کے بعد پولیس اہلکاروں کو بلند آواز میں بے شمار بددعائیں دیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ بادشاہ اچھا ہے مگر اس کے وزیر اور مشیر خراب ہیں، میں اس کہانی پہ یقین نہیں رکھتا۔ رنگینیوں سے بھرپور ماضی کی سزا عمران خان کو پنکی پیرنی کی شکل میں ملی ہے۔

ٌمیزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں