https://twitter.com/TNiskakangas/status/1203729511658995713?s=20
یہ دنیا میں موجود حکومتی نظام چلانے والی سب سے کم عمر کابینہ بھی ہے جس کی اوسط عمر 33 سال ہے، آج کابینہ کی پہلی بیٹھک ہوئی جس میں خواتین کا غلبہ نظر آیا۔
اہم وزارتوں کو بھی خواتین ہی چلائیں گی جس میں داخلہ، خزانہ اور تعلیم کی وزارت شامل ہے۔
یاد رہے کہ 34 سالہ ثناء میرین Sanna Marin نے منگل کو فن لینڈ کی منتخب وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا اور دنیا بھر کی سب سے زیادہ کم عمر سربراہ مملکت بن گئیں۔ لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ انھیں سیاست کا کوئی تجربہ نہیں کیونکہ ٹرانسپورٹ کی وزیر کے طور پر انھوں نے اپنی راست گفتاری اور انتظامی صلاحیتوں سے اپنی منفرد حیثیت کو منوا لیا تھا۔
اس سے قبل انھوں نے پانچ سال تک اپنے ہوم ٹائون میں سٹی کونسل لیڈر کے طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جہاں انھوں نے صرف 27 برس کی عمر میں 2012 میں یہ منصب سنبھالا تھا۔ فن لینڈ کی حکمرانی کے معاملات میں ثناء میرین کا عروج اس امکان کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگلے سال وہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بھی بن جائیں گی۔ ثناء میرین نہ صرف فن لینڈ کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئیں بلکہ دنیا بھر میں حکومتی سربراہ کے طور پر وہ سب سے کم عمر ہیں۔