ڈان اخبار کی انتظامیہ نے نومبر میں 24 ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جن میں خاکروب اور سیکیورٹی گارڈز بھی شامل تھے تاہم اشعر رحمان پہلے وہ شخص ہیں جنہیں ایڈیٹوریل ٹیم سے نکالا گیا۔ ذرائع کے مطابق اشعر رحمان کی برطرفی کے بعد عملے میں اتنہائی بے چینی اور پریشانی پائی جارہی ہے کہ شاید اگلے مرحلے میں انہیں بھی نکال دیا جائے۔
اشعر رحمان دی نیوز سنڈے چھوڑ کر فروری 2007 میں ڈان کیساتھ منسلک ہوئے تھے جہاں انہوں نے بطور ایڈیٹر کام کیا۔ اشعر رحمان دی نیوز کی ابتدائی ٹیم کا حصہ تھے علاوہ ازیں اپنے کیریئر کے آغاز میں وہ کویت ٹائمز اور فرنٹیئر پوسٹ کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
اس سے قبل ڈان اخبار نے دیگر مراکز سے بھی ملازمین کو نکالا گیا جس کی وجہ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) سمیت دیگر صحافتی تنظیموں اور نوکری سے نکالے جانے والے افراد کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈان انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے تنخواہوں میں کٹوتیاں بھی کی جارہی ہیں۔