شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا، اعجاز شاہ وزیر انسداد و منشیات تعینات

09:06 AM, 11 Dec, 2020

نیا دور
وزیراعظم عمران خان نے دو اہم وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے۔

ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں اب وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اعظم سواتی کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر بننے والے حفیظ شیخ کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
مزیدخبریں