پنجاب کے دو درجن سے زائد ممبران صوبائی اسمبلی تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت

03:15 PM, 11 Dec, 2020

نیا دور

پنجاب میں ن لیگ کے  دو درجن سے زائد ممبران کے تحریک انصاف سے رابطوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


صوبائی وزیر راجہ بشارت  نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں ن لیگ کے 10 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ نے پنجاب سے ملاقات کرکے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل پیش کیے۔


راجہ بشارت نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں اپنی پارٹی قیادت کے بیانیے کی مخالفت کی جبکہ دو درجن سے زائد لیگی ارکان پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر چکے ہیں۔


اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے 30 سے زائد پارلیمینٹیرینز وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں اور ان پارلیمینٹیرینز کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی ہو چکیں۔
مزیدخبریں