عدالت نے حکم دیا کہ آیندہ سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 فروری تک توسیع کر دی۔
خیال رہے کہ تفتیشی افسر نے 7 فروری کو گزشتہ سماعت میں عدالت کو بتایا تھا کہ کیس کا چالان استغاثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ استغاثہ اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوتے ہی چالان عدالت میں پیش کرے گی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 25 جنوری کو سماعت پر موٹروے گینگ ریپ کیس میں پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کروانے کے لیے 5 روز کی مہلت دی تھی۔
تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے چالان مکمل کرانے کے لیے عدالت سے ایک بار پھر مہلت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس تفتیش کر رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
9 ستمبر کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور-سیالکوٹ موٹروے پر گجرپورہ کے علاقے میں 2 مسلح افراد نے ایک خاتون کو اس وقت گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ وہاں گاڑی بند ہونے پر اپنے بچوں کے ہمراہ مدد کی منتظر تھی۔