تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے: 20 ایم پی ایز کا گروپ بن چکا ہے، ترجمان ن لیگ

02:42 PM, 11 Feb, 2021

نیا دور

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مانگے تانگے کی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا وقت آگیا ہے، مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کے خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔


عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ وہی لوگ ہیں جنہیں جہانگیرترین کے جہاز میں بٹھا کر بنی گالہ پہنچایا گیا تھا، اب اُن کے جہاز سے اُترنے کا وقت ہو چکا ہے۔


مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت کے 20 باغی ارکان کا گروپ پہلے بھی موجود ہے اور جلد ہی یہ تحریک انصاف چھوڑ جائیں گے۔
مزیدخبریں