انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے عائد بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کرنے والے اس شہری کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
اس نے فیس بک لائیو پر آکر تمام دنیا کے سامنے اپنا دکھڑا بیان کرتے ہوئے انڈین وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پالیسیوں کو اپنے اس انتہائی اقدام کی وجہ قرار دیا۔
فیس بک لائیو پر خود کشی کی یہ دردناک لائیو ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس انڈین شہری کا نام راجیو تومڑ ہے جو جوتوں کے کاروبار سے وابستہ تھا۔ تاہم اسے کافی عرصہ سے اس میں مالی نقصان کا سامنا تھا۔
راجیو تومڑ نے فیس بک لائیو پر اپنی خود کشی کی وجوہات بیان کیں اور سب کے سامنے زہر کھا لیا۔ اس دوران اس کی اہلیہ بچانے کو دوڑی اور منہ سے زہر نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکی۔ بعد ازاں اس خاتون نے بھی زہر کھا لیا۔
میاں بیوی کی اس دردناک موت کا منظر دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی لیکن جب تک امدادی ٹیمیں ان کے گھر پہنچیں بہت دیر ہو چکی ہے۔
پولیس نے امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر راجیو تومڑ اور اس کی اہلیہ کو ہسپتال پہنچایا جہاں خاتون انتقال کر گئی جبکہ انڈین مرد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔