آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ہوں گی کیوںکہ ہم آئی ایم ایف پروگرام بحال کررہے ہیں: گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر

11:52 AM, 11 Jan, 2021

نیا دور
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کانفرنس میں رضا باقر نے کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ مارکیٹ اور دنیا کے لیے اچھی خبر ہوگی کیونکہ ہم پروگرام کو بحال کر رہے ہیں.

رضاباقر کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور پاکستان کو جی ڈی پی کی کم شرح بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں ملک میں آئی ایم ایف کی مدد سے معاشی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں جس میں خاص کر ٹیم کی وصولی، معیشت کے استحکام اور مالی خسارے کو ختم کرنا ہے۔

گوکہ بیل آؤٹ پیکیج اب تک زیرالتوا ہے لیکن پاکستان کو آئی ایم ایف سے ہنگامی طور پر 14 لاکھ ڈالر موصول ہوچکے ہیں تاکہ کورونا کی وبا کے باعث ہونے والے اخراجات اور معیشت کے اثرات پر وقتی طور پر قابو پایا جائے۔

رضا باقر نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اقدامات کے نتائج سے بھی پرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آنے والے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ہم کرونا کے وسط میں بغیر کسی ویکسین کے تیار ہیں اور ایک دفعہ جب ویکیسن آئے گی تو پھر یہ بہتری کا باعث ہوگی.

رضاباقر نے کہا کہ ملک میں معاشی بحالی جاری ہے اور ویکیسن کی دستیابی نے بینک کا تعاون جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا رواں مالی سال میں 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے خیال میں اگلے دو برس یا تین برسوں میں معاشی حوالے سے کچھ اچھی خبریں ملیں گی'۔
مزیدخبریں