مری سانحہ: عمران خان استعفا دو: شہباز، بلاول ہم آواز نااہلی کھل کرسامنے آگئی، بزدار کو ہٹایا جائے گا؟، آرمی چیف کی تقرری

10:47 AM, 11 Jan, 2022

نیا دور

عثمان بزدار اے سی یا ایسی پی مری نہیں ہیں یہ مقامی انتظامیہ کے اقدامات تھے جو انہوں نے اٹھانے تھے اور ان ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا تھا۔ دفعہ 144 لگانا اور لوگوں کی انٹری بین کرنا انکا کام تھا مقامی انتظامیہ ذمہ دار ہے جنہوں نے بروقت اقدامات نہیں کیے، مزمل سہروردی



 



لوگ رات بھر مرتے رہے حکومت کو ہوش نہ آیا صبح وزیراعلی پارٹی کی تنظیم سازی کے اجلاس میں پہنچ گئے۔ 30 گھنٹے بعد مری پہنچے۔ ذمہ داری یقینی طور پر بزدار پر بھی ہے ان کو سلیکٹ کرنے والے پر اور جس کو سلیکٹ کیا گیا اس کے سلیکٹرز پر بھی عائد ہوتی ہے، مرتضی سولنگی



 



آرمی سول انتظامیہ کے کہنے پر حرکت میں آتی ہے ڈی سی اور کمشنر فون اٹھا کر مری کے جی او سی کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے تو یَقِیناً وہ حرکت میں آتے وہ آئے بھی اگلے دن ہم نے دیکھا پاک فوج کے جوان بیلچے پکڑکر کھڑے تھے، عوام کو ریسکیو کررہے تھے، رضا رومی



 



شاہ زیب قتل کیس: مجرم شاہ رخ جتوئی کی جیل کی بجائے نجی اسپتال منتقلی



 



یہ بلکل سراسر انصاف کی دھجیاں بکھیرنے کے مانند ہے ایک شخص جس پرقتل کا کیس ہے اسے ایسے پرٹوکول ملنا پوری سندھ حکومت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، نادیہ نقی

مزیدخبریں