اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آنے لگے

10:37 AM, 11 Jul, 2019

نیا دور
دو روز قبل اینکر پرسن مرید عباس کو کراچی میں قتل کر دیا تھا ان کےقتل کے بعد پولیس تفتیش میں کئی اہم  باتیں سامنے آئیں ہیں۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق ملزم عاطف زمان چند سال پہلے تک ایک ٹائر کمپنی میں ملازم تھا جو اب ٹائروں کی اسمگلنگ کے دھندے سمیت منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے جس کے شواہد بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اینکر پرسنز سمیت 80 سےزائد افراد نے ملزم عاطف کے پاس تقریباً ایک ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی جس میں مرید عباس کی 7 کروڑ کی سرمایہ کاری ہے۔

سرمایہ کاری پر منافع ہر ماہ دیا جاتا تھا تاہم اسمگل شدہ ٹائروں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی تو بڑا نقصان ہوا جس کے بعد گزشتہ 3 ماہ سے منافع کی ادائیگی بند تھی۔

سرمایہ کاروں نے تنگ کرنا شروع کیا تو ملزم عاطف نے انہیں اپنے دفتر بلا کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

دوسری جانب ملزم عاطف کو نجی اسپتال میں ہوش آگیا ہے اور اس نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں لین دین کے معاملے کے تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر نے قتل کیا تھا جس کے بعد قاتل نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔













 

 

 
مزیدخبریں