گیلپ سروے: لاکھوں پاکستانی گھرانے کرونا کے دوران اپنی گھر کی چیزیں بیچنے پر مجبور ہوئے

06:09 AM, 11 Jul, 2020

نیا دور
 گیلپ پاکستان نے کرونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی معاشی حالت پر نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے  مطابق پاکستانی عوام پر معاشی دباؤ بڑھا ہے۔ 

 گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پاکستان میں 21 لاکھ گھرانوں نے بنیادی ضروریات کے لیے گزشتہ 7 روز میں گھر کی اشیاء فروخت کیں۔ دوسری جانب 27 لاکھ گھرانوں نے گھر کی انتہائی بنیادی ضروریات کے لیے حکومت یا غیر سرکاری تنظیم پر انحصار کیا۔ 

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اپریل کے بعد نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے والوں کی شرح میں 36 فیصد اضافہ ہوا
مزیدخبریں