سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز دیا سلائی کے ساتھ صوفوں کو آگ لگا رہے ہیں، اس موقع پر کئی طلبہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/AbidiCorner/status/1369710761468116993
مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ صوفوں پر بیٹھ کر فیصلے نہیں کیا کرتے تھے بلکہ زمین پر بیٹھا کرتے تھے ، انہوں نے اپنے گھر پر بھی یہ ترتیب بنائی ہے کہ زمین پر بیٹھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر بیٹھنے کا مقصد صحابہ کو مجاہد بنانا تھا، وہ بھی طلبہ کو مجاہد بنانا چاہتے ہیں اور مجاہد صوفوں پر نہیں بیٹھا کرتے۔
مولانا عبدالعزیز کی جانب سے صوفوں کو آگ لگائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد امید ظاہر کی کہ مولانا عبدالعزیز تمام جدید اشیا کو چھوڑ کر شریعت پر عمل کریں گے۔
چند سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مولانا اب گاڑی پر سفر کرنے کی بجائے گھوڑوں اور اونٹوں پر سفر کرتے ہیں۔